بھٹکل:2/مارچ (ایس او نیوز) بھٹکل سونارکیری کے ویروپاکشا کلا مترا منڈلی کا 62واں سالانہ ثقافتی جلسے کا بھٹکل تعلقہ کنڑا ساہتیہ پریشد کے صدر گنگادھر نائک نے افتتاح کیا۔ انہوں نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاکہ 62سالوں سے کئی بزرگوں نے سنگھ کی بنیاد ڈال کر ترقی دینا قابل فخر بات ہے۔ اسی طرح فن کاری ، کھیل ، تعلیمی جیسے میدانوں میں بہترین خدمات انجام دینے والوں کی تہنیت کرنا اہم بات ہے۔ پروگرام میں کرناٹکا یونیورسٹی سطح پر لگاتار تین سالوں سے یونیورسٹی بلیو ہونے پر اروند نائک کی تہنیت کی گئی ۔ کلا منڈلی کے صدر ہری داس مڈیوال نے صدارت کی۔ ڈائس پر مہالے سماج کے صدر شیوانند مہالے موجود تھے۔ کماری پررینا نے پرارتھنا کی۔ سچن مہالے نے استقبال کیا۔